حیدرآباد 11ستمبر (یو این آئی) ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے اے پی وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک خاتون سے 0.98 کلوسوناضبط کیا۔ ایک اطلاع پر اس خاتون کو ایرپورٹ پرپکڑا گیا جو یواے ای سے ایرانڈیا کی ایکسپریس کی فلائٹ کے ذریعہ وجئے واڑہ پہنچی تھی۔اس کے پاس سے چوڑیوں،طلائی چین کی شکل میں لائے گئے اس سونے کو ضبط کیاگیا۔اس سونے کی مالیت 50,95,600روپئے ہے ۔ڈی آر آئی نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔اس خاتون مسافر کو ضمانت پر رہا کردیاگیا۔