حیدرآباد ۔5۔ ستمبر (سیاست نیوز) وجئے واڑہ سے فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ پرواز کرنے والے تین فوجی ہیڈکوارٹرس نے چٹیالا کے مقام پر کھیتوں میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ فوجی ہیلی کاپٹرس کی کھیتوں میں اچانک لینڈنگ سے مقامی افراد حیرت میں پڑگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تین فوجی ہیلی کاپٹرس اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ وجئے واڑہ سے حیدرآباد کے حکیم پیٹ سنٹر کے لئے روانہ ہوئے۔ راستہ میں پائلٹ نے تکنیکی خرابی محسوس کی اور ہنگامی طور پر تینوں ہیلی کاپٹرس کو چٹیالا منڈل کے ونیپکلا گاؤں میں اتار دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹرس میں فوج کے اعلیٰ عہدیدار سفر کر رہے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹرس کو دیکھنے کیلئے گاؤں والے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ ہیلی کاپٹرس کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد مرمت کیلئے فوجی انجنیئرس حیدرآباد سے روانہ کئے گئے۔ 1