وجیندر کا لوپسن سے مقابلہ

   

نئی دہلی : ہندوستانی پروفیشنل باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ کا روسی حریف باکسر آرٹیش لوپسن سے 19 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔ کورونا بحران کی وجہ سے تقریباً ایک برس سے کوئی مقابلہ نہ کھیلنے والے سابق کامن ویلتھ گیمس برونز میڈلسٹ جئے بھگوان کی ٹریننگ میں وہ تیاری کر رہے ہیں ۔ وجیندر اور لوپسن 19 مارچ کو درمیانی وزن (76 کیلوگرام) کا مقابلہ ہوگا۔ 26 سالہ لوپسن نے تاحال 6 مقابلے کھیلے ہیں جس میں انہیں 4 فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔