’ وجے دیوس‘پر راج ناتھ اور امیت شاہ کا خراج

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے 1971 ء کی جنگ میں پاکستان پر تاریخی فتح کی یاد میں منائے جارہے ‘ وجے دیوس ’ کے موقع پر فوج کی بہادری کو سلام پش کیا ۔ راج ناتھ نے اپنے پیغام میں کہا ‘‘ آج وجے دیوس کے موقع پر میں ہندوستانی فوج کی ہمت وجرأت کی روایت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ میں یاد کرتا ہوں ان بہادر فوجیوں کی بہادری کو جنہوں نے 1971 کی جنگ میں بہادری کی ایک نئے کہانی لکھی ۔ ان کی خودسپردگی اور قربانی تمام ہندوستانیوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے ۔