وجے روپانی کی موت کی تصدیق: مرکزی وزیر

   

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہو گئے جو جمعرات12 جون کو ٹیک آف کے فوراً بعد احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے سابق وزیر اعلیٰ کی موت کی تصدیق کی۔ریاست کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری دھننجے دویدی نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جان گنوانے والوں کی شناخت کیلئے، احمد آباد سیول ہاسپٹل کی طرف سے ڈی این اے کے نمونے لینے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرنے والوں کے قریبی رشتہ دار جیسے کہ والدین یا بچے، احمد آباد سیول ہاسپٹل کے بی جے میڈیکل کالج کے کسوتی بھون میں ڈی این اے کے نمونے دے سکیں گے۔احمد آباد کے پولس کمشنر جی ایس ملک نے کہا کہ حادثہ میں بچ جانے والے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ جائے حادثہ سے کئی نعشیں نکالی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔