نئی دہلی : کچھ کھیل شخصیات کے بارے میں پڑھ کر یا سن کر بڑی حیرت ہوتی ہے ۔ایسی ہی ایک شخصیت ہندستانی کرکٹ کی تاریخ میں موجود ہے جن کے نام منفرد ریکارڈ اور دلچسپ باتیں موجودہیں۔ جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں ہندستان کے سابق کرکٹر وجے مرچنٹ کے بارے میں۔ ان کی پیدائش 1911 میں ممبئی میں ہوئی، ان کا پورا نام وجے سنگھ مادھوجی مرچنٹ تھا۔ہندستان کے بریڈ مین کے نام سے مشہور وجے مرچنٹ، ایک تاجر گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ گھریلو نام وجے ٹھاکر تھا۔ وجے مرچنٹ کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق رہا اور اسی لگن، شوق اور جذبہ نے انہیں بڑے اسکور کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ رنجی میں انہوں نے 47 اننگز کھیلیں اور 3639 رن بنائے ۔