ودیا بالن ویب سیریز میں اندرا گاندھی کے رول میں

   

Ferty9 Clinic

اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ وہ ملک کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی پر بن رہی ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ویب سیریز کا پروڈکشن ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور کریں گے۔ ودیا نے کہا میں اندرا گاندھی کی زندگی پر بن رہی ویب سیریز میں کام کا موقع پانے کی کوشش میں لگی ہوں۔ انہوں نے کہا میں محسوس کررہی ہوں کہ کسی ویب سیریز میں جڑنے پر کافی کام کرنا پڑتا ہے۔