ممبئی : 21 مارچ ( سیاست نیوز ) این آئی اے نے بمبئی ہائی کورٹ میں ورا ورا راؤ کی مستقل طبی ضمانت کی عرضی کو خارج کرنے پر زور دیا ۔ این آئی اے نے کہا کہ ورا ورا راؤ کے خلاف الزامات سنگین ہیں اور اگر ثابت ہوگئے تو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ورا ورا راؤ ایلگار پریشد کیں میں ملزم ہیں ۔ این آئی اے کی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ 83 سالہ ورا ورا راؤ عمر سے متعلق مسائل سے لڑرہے ہیں ۔ این آئی اے رضامندی کا خط دینے کو تیار ہے کہ جب ضرورت ہوگی انہیں جیل یا سرکاری ہسپتال میں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ راؤ کو گذشتہ سال ہائی کورٹ نے عارضی طبی ضمانت دی تھی ۔ وکیل نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین جرم ہے جس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے ۔ اس کے علاوہ راؤ کے خلاف الزامات سزائے موت کی بنیاد بن سکتے ہیں۔