وراثت رسول خاں اور ڈی سرینواس کو اسمبلی کا خراج

   

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) اسمبلی میں 4 سابق ارکان اسمبلی کو خراج پیش کیا گیا۔ سابق ارکان اسمبلی محمد وراثت رسول خاں، ڈی سرینواس، رمیش راتھوڑ اور ڈاکٹر این سدھاکر راؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے علحدہ قراردادیں پیش کی گئیں۔ محمد وراثت رسول خاں نامپلی اور چارمینار اسمبلی حلقہ جات سے منتخب ہوئے تھے۔ ڈی سرینواس نظام آباد ( اربن) ، رمیش راتھوڑ ( خانہ پور ایس ٹی ) اور ڈاکٹر این سدھاکر راؤ چنور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے۔ سابق ارکان اسمبلی کی عوامی خدمات کو خراج پیش کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔1