ورتھمان خاندان کا قدیم تعلق ‘ ابھینندن کے والد بھی پائلٹ تھے

   

ممبئی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )
MiG-21
لڑاکا طیارہ اڑانا ابھینندن ورتمان کے خاندان کی روایت رہی ہے ۔ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان نے ایک پاکستانی F-16 طیارہ کو مار گرایا تھا جس کے بعد ان کا طیارہ MiG-21 حملہ کی زد میں آگیا تھا ۔ ابھینندن کے والد ائر مارشل ( ریٹائرڈ ) سمہا کٹی ورتمان نے بھی MiG-21 طیارہ اڑایا تھا اور وہ انڈین ائر فورس کے ٹسٹ پائلٹ تھے ۔ جو پانچ سال قبل سبکدوش ہوئے ہیں۔ ان کے ایک خاندانی دوست نے یہ بات بتائی ۔ ابھینندن کے دادا بھی انڈین ائر فورس سے وابستہ تھے ۔ ابھینندن کے والد کے کورس ساتھی ونگ کمانڈر ( ریٹائرڈ ) پرکاش نوالے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ابھینندن کے والد 1969-72 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے ایک نوجوان پائلٹ کو ‘ جو پاکستان کی حراست میں تھا ‘ اس وقت دیکھا تھا جب وہ تین سال کے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خود وہ اور ابھینندن کے والد فائٹر ٹریننگ ونگ حکیم پیٹ حیدرآباد میں متعین تھے ۔ 66 سالہ نوالے انڈین ائر فورس سے 1994 میں سبکدوش ہوگئے تھے اور وہ نوی ممبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں وہ بھی ائر فورس اکیڈیمی کے پاس آوٹ رہے اور فائٹر پائٹ تھے تاہم بعد میں وہ ہیلی کاپٹرس سے وابستہ ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ائر مارشل ( ریٹائرڈ ) ورتمان کچھ وقت کیلئے فلائنگ انسٹرکٹر رہے ۔ نوالے کی طرح ائر مارشل ورتمان بھی سینک اسکول سے تعلیم یافتہ ہیں۔