ورنگل۔ 2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی وردھنا پیٹ حدود کے 43ویں ڈیویژن کے شمبھونی پیٹھ رحمت نگر علاقہ میں رکن اسمبلی وردھنا پیٹ کے آر ناگار راجو نے اپنے دورہ کے دوران رحمت نگر میں واقع مدرسہ عربیہ سراج العلوم کا بھی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ صدر ضلع کانگریس کمیٹی ورنگل محمد ایوب اور مقامی کارپوریٹر ارونا وٹھل بھی موجود تھے۔ اس موقع پرناظم مدرسہ عربیہ سراج العلوم مولانا محمد فصیح الدین قاسمی اور مدرسہ ہذ ا کے معلمین نے ایم ایل اے ناگار اجو،صدر کانگریس محمد ایوب اور مقامی کارپوریٹر کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی۔بعد ازاں مولانا فصیح الدین قاسمی رکن اسمبلی ناگار اجو کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے انہیں اس بات سے واقف کروایا کہ مدرسہ ہذا میں طلباء کو عربی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ مدرسہ میں طلباء اور ان کے والدین اور محلہ والوں کے لئے تعلیمی اور سماجی شعور بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لئے مدرسہ ہذا میں ایک کمیونٹی ہال کی انتہائی ضرورت ہے۔ ایم ایل اے ناگار اجو نے فوری مدرسہ کے احاطہ میں کمیونٹی ہال کے لئے 5لاکھ منظور کیا اور کہا کہ یہ فنڈمارچ کے بعد منظور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر مولانا فصیح الدین قاسمی نے کمیونٹی ہال کے لئے 5لاکھ روپئے منظور کرنے پر ایم ایل اے سے ناگاراجو سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر مولانا عبدالعظیم قاسمی صدر جمعیتہ علماء ورنگل نے بھی مخاطب کیا۔ حافظ محمد یعقوب انچارج مدرسہ ہذا،معلمین حافظ محمد یعقوب سراجی ،حافظ سعود صاحب ،قاری کامل ،حافظ قدیر الدین ،سمیع ، ایم اے جبار چیرمین توکل ویلفیر ٹرسٹ ،محمد محبوب جانی اور طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ مقامی افراد بھی موجود تھے۔