ورلڈ ایکسپو 2030 کیلئے ریاض کا انتخاب دانشمندانہ فیصلہ

   

ریاض : سابق فرانسیسی سفیر اور عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جیک لینگ نے کہا ہے کہ ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کا انعقاد مستقبل کے تناظر میں ایک دانشمندانہ اقدام ہوگا، ولی عہد کے پیرس آنے پر خوشی ہے اور یہ ایک انتہائی اہم دورہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا یہ فرانس اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کا ایک لمحہ ہے، فرانسیسی صدر اور سعودی عرب کے اعلی ترین عہدیدار کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ بین الاقوامی امور سے متعلق تمام مسائل پر بات چیت کریں۔ سابق فرانسیسی وزیر برائے ثقافت جیک لینگ فرانس اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ثقاقتی تعلقات کی بھرپور حمایت کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایکسپو 2030 کا مملکت کے غیرمعمولی دارالحکومت میں انعقاد عرب خطہ کے لیے علامتی اہمیت رکھتا ہے اور سعودی عرب کی حالیہ کامیابیوں کو بھی اجاگر کرے گا۔ جیک لینگ نے کہا کہ سعودی حکام نے جن سرمایہ کاری کے منصوبوں کا ارادہ کیا ہے وہ فائدہ مند ہیں بلکہ ثقافتی، صنعتی اور معاشی ترقی کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔ سعودی عرب نے ورلڈ ایکسپو 2030 کے ریاض میں انعقاد کے لیے ایک جامع درخواست جمع کرا دی ہے۔