ورلڈ بینک کا افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرنے کا فیصلہ

,

   

امریکہ میں منجمد 7 ارب ڈالر کا افغان فنڈ ہمیں دیا جائے، 9/11 متاثرین

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز کو بحال کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک نے امریکہ اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے افغانستان کی تعمیر نو کے 1 ارب 50 کروڑ کے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ورلڈ بینک اس حوالے سے تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اجلاس کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے مختص 1 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کو منجمد کردیا تھا۔رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بینک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے سینکڑوں امدادی کارکن انخلا کرچکے ہیں اور ایسی صورت حال میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم بہت بڑا چیلینج ہے، تاہم اس میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے مخلتف پر غورو فکر کررہے ہیں۔دوسری طرف نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ میں منجمد 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈز میں سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق 9/11حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے افغانستان کے منجمد فنڈز سے معاوضہ دیا جائے۔خیال رہے کہ امریکہ میں 7 ارب ڈالرز کے افغان فنڈز منجمد ہیں جب کہ 9/11 حملے میں ہلاک ہونے والوں کے 150 خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے دس سال قبل 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم اب لواحقین اور متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم کی پاسداری میں زرتلافی کی رقم امریکہ میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز طالبان کو دینے کے بجائے اس سے ہمیں معاوضہ ادا کیا جائے۔امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ انصاف کے حکام 9/11کے متاثرہ 150 خاندانوں سے مذاکرات کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ اگر امریکہ افغانستان کو فنڈ واپس نہیں کرتا تو یہ رقم متاثرین کو زرتلافی کے طور پر ادا کردی جائے۔قبل ازیں امریکہ میں جو بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے وہ ان دونوں متبادل کے قومی سلامتی پر اثر انداز ہونے والے اثرات سے وفاقی عدالت کو آگاہ کرے گی جہاں متاثرین نے کیس دائر کر رکھا ہے۔دوسری جانب رواں برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں موجود 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈ پر بطور حکومت ہمارا حق ہے۔