ورلڈ کپ 2019: سری لنکا کے فرنانڈو کی سنچری کی بدولت 338/6 رنز

   

سیمی فائنل میں رسائی کیلئے سری لنکا ۔ ویسٹ انڈیز کی سخت جدوجہد

چیسٹرلی اسٹریٹ ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 39ویں میچ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دی ریور سائڈ ڈرہم کے میدان پر آمنے سامنے ہیں جہاں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔32اوورز کے اختتام پر سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رنزبنا لیے ہیں۔ اس وقت سری لنکا کی جانب سیکر یز پر کسال مینڈس اور اوشکا فرنینڈو موجود ہیں۔یہ میچ اسی میدان پر کھیلا جا رہا ہے جہاں تین جولائی کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔دونوں ٹیموں نے آج کے میچ میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل کو کیمار روچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ سری لنکا کی طرف سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لاہیرو تھریمانے، جیفری وینڈرسے اور کاسن رجیتھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں جس کے باعث یہ میچ کسی اور ٹیم کے لیے بھی کوئی معنی نہیں رکھتا۔اس ٹورنمنٹ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اس ٹورنمنٹ کا آغاز تو بہت اچھا کیا تھا لیکن وہ اس کے بعد کوئی بھی میچ نہیں جیت پائے۔ دوسری جانب سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا کر تو ٹورنمنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا، لیکن وہ بھی افغانستان سے کامیابی کے علاوہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے۔دونوں ٹیموں کی بنیادی کمزوری ان کی بیٹنگ ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں جہاں بلے بازوں نے 500 سے زائد رنز بنائے ہیں، وہاں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ 200 اور سری لنکا کے کسال پریرا نے صرف 255 رنز بنائے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے ایک روزہ ریکارڈ کی بات کی جائے تو ویسٹ انڈیز کو سری لنکا پر معمولی سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 56 ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز کو 28 جبکہ سری لنکا کو 25 میں فتح حاصل ہوئی ہے جبکہ تین میچ بے نتیجہ رہے۔ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے چار جبکہ سری لنکا نے صرف دو میچ جیتے ہیں۔