ورلڈ کپ افتتاحی مقابلہ ‘ انگلینڈ کی افریقہ پر 104 رنوں سے جیت

   

لندن 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنوں سے شکست دیدی ۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹس کے نقصان پر 311 رنز اسکور کئے تھے ۔ انگلینڈ کیلئے جیسن رائے ‘ جیو روٹ ‘ ایان مورگن اور بین اسٹوکس نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اسٹوکس نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے تھے ۔ افریقہ کیلئے نگڈی نے تین اور عمران طاہر و رباڈا نے دو دو وکٹس حاصل کئے ۔ جواب میں افریقہ کی ٹیم صرف 207 رنوں پر سمٹ گئی ۔ ڈی کاک نے سب سے زیادہ 68 اور وان ڈیر ڈیوسن نے 50 رنز بنائے ۔ہاشم آملہ ابتداء میں زخمی ہوکر لوٹ گئے تھے ۔ بعد میں وہ بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔