ورلڈ کپ ‘ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹس سے شکست دی

   

Ferty9 Clinic

ٹاونٹن 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی ناقابل شکست سنچری اور لیٹن داس کی تیز رفتار نصف سنچری کی بدولت بڑے اسکور والے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹس سے شکست دیدی ۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹس کے نقصان سے 321 رنز اسکور کئے تھے جن میں شائی ہوپ کے 86 رنز بھی شامل ہیں۔ لیوس نے 70 اور ہٹمئیر نے 50 رن بنائے تھے ۔ بنگلہ دیش کیلئے محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمن نے تین تین وکٹس لئے تھے ۔ جواب میں بنگلہ دیش نے صرف تین وکٹ پر صرف 41.3 اوورس میں 322 رنز بناتے ہوئے یہ میچ جیت لیا ۔ شکیب الحسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں میں 119 ناٹ آوٹ رن بنائے جبکہ لیٹن داس نے 58 گیندوں میں 76 رنز اسکور کئے ۔ شکیب الحسن نے دو وکٹس بھی حاصل کئے تھے ۔ انہیں آل راونڈ مظاہرہ پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔