دہلی۔ ہاکی انڈیا نے چہارشنبہ کو ہندوستانی ٹیم اور معاون عملے کے لیے اگلے ماہ بھونیشور ۔ رورکیلا میں ہونے والے ایف آئی ایچ مردوں کے ورلڈکپ سے قبل نقد انعامات کا اعلان کیا۔ہندوستان اپنی مہم اسپین کے خلاف 13 جنوری کو شروع کرے گا اورہاکی انڈیا نے باوقار عالمی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے کارنامے پر ٹیم کے ارکان کو 25 لاکھ روپے اور معاون عملے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا۔ سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 15 لاکھ روپے اور معاون عملہ کو 3 لاکھ روپے سے نوازا جائے گا، جب کہ برونز میڈل حاصل کرنے پرکھلاڑیوں کو10 لاکھ اور معاون عملہ کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔