ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کا آسٹریلیا سے مقابلہ

   

دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو3وکٹ سے شکست

کولکتہ :آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر ’چوکر‘ ثابت ہوگئی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 212 رنز اسکور کئے۔جواب میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلہ میں 215/7 بناکر میچ جیت لیا۔فائنل میں اتوار کو آسٹریلیا کا مقابلہ ہندوستان سے گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔