ورلڈ کپ میچ : پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہئے چاہے جتنا نقصان ہو : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 

,

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہئے چاہے جتنا بھی نقصان کیوں نہ ہوجائے ۔ وزیرداخلہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب سی آر پی ایف جوانوں پر پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد پورے ملک بھر میں پاکستان کیسا تھ ورلڈ کپ میں میچ نہیں کھیلنے کا مطالبہ اٹھ رہا ہے ۔

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کافیصلہ مرکزی حکومت پر چھوڑدیا ہے ۔

راجناتھ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ بالکل نہیں کھیلنا چاہئے چاہے اس کے لئے کتنا بھی نقصان کیوں نہ ہو ۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے ۔ ہمیں پاکستان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلنا چاہئے ۔ بی سی سی آئی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے تک ہی محدود رکھیں ۔ اس سے قبل قونون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پرمکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔