ورلڈ کپ میں ہند۔ پاک مقابلہ‘ جہاز کے کرایہ میں بھی اضافہ

   

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستاان اور ہندوستان کے درمیان مقابلہ کے باعث ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد اب احمد آباد کیلئے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا کے مطابقشہر احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے ایک روز قبل کے ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔دہلی احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بْک ہو رہا ہے۔ٹریول ایجنٹس کے مطابق پاکستاان اور ہندوستان کے درمیان میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافے ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق ا حمد آباد میں ہوٹل کے کرائے بھی بہت حد تک بڑھا دیے گئے۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کی بکنگ بھی نایاب ہو گئی اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک چلا گیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جا ئے گا ۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میاچ کو لیکر نہ صرف شائقین میں دلچسپی ہے بلکہ اس میاچ کے باعث تجارت اور دیگر شعبوں کو بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کسی بھی مقابلہ میں شائقین میں کافی جوش وخروش دیکھا جا تا ہے وہیں عہدیداروں اور حکومت کی سطح پر بھی معاملات گرم ہوجاتے ہیں