نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سریش رائنا نے کہا ہے کہ2007 کے ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی مایوس کن کارکردگی نے مہیندر سنگھ دھونی پر بہت اثر ڈالا اور اس نے انہیں ایک شخصیت میں تبدیل کردیا تھا۔ٹیم کی کپتانی میں دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے دھونی نے 15 اگست کو بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا جس کے فورا بعد ہی رائنا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔