سڈنی۔آسٹریلیا نے جون میں قطر میں ہونے والے فائنل ورلڈکپ فٹ بال کوالیفائر کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں دو ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں یورپ میں اپنے کلبوں کے ساتھ خطاب جیتا ہے۔ایڈن رسٹک یوروپا لیگ کی چمپئن اینٹراش فرینکفرٹ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ٹام روجک نے سیلٹک ایف سی کے ساتھ اسکاٹش پریمیئر لیگ جیتی۔کھلاڑی آئندہ تین روز میں دوحہ پہنچ جائیں گے۔ آسٹریلیا کی نظریں لگاتار پانچویں بار ورلڈکپ میں جگہ بنانے پر ہیں، اسے7 جون کو متحدہ عرب امارات سے پلے آف میچ کھیلنا ہے، اگر وہ جیت گیا تو 13 جون کو پیرو سے مقابلہ ہوگا۔ تینوں ٹیموں میں سے جو بھی جیت جائے گی وہ21 نومبر سے 18 دسمبر تک ہونے والے ورلڈ کپ میں گروپ ڈی میں فرانس، ڈنمارک اور تیونس کو شامل کر لے گی۔