دبئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد اور حیدر علی کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیاگیا ہے۔ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے اسکواڈ کاحصہ بنایاگیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ21 اکتوبر سے 21 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفرازاحمد (وکٹ کیپر) شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود ۔