ورلڈ کپ ‘ ہندوستان ایک اور جیت کے ساتھ سرفہرست

,

   

سری لنکا کو 7 وکٹس سے شکست ۔راہول و روہت کی سنچریاں
لیڈس 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے ورلڈ کپ کے ایک غیر اہم میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹس سے شکست دیتے ہوئے پوائنٹس کے ٹیبل میں اول مقام حاصل کرلیا ہے ۔ ہندوستان کی اس کامیابی میں اس کے دونوں اوپنرس کے ایل راہول اور روہت شرما نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا ہے ۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹس کے نقصان پر 164 رنز اسکور کئے تھے جن میں انجیلو میتھیوز کے 113 رنز اور تھرامنے کے 53 رن بھی شامل تھے ۔ تاہم دوسرے بلے باز کوئی بڑا اسکور نہیں کرسکے ۔ ہندوستان کی جانب سے بمراہ نے تین وکٹس حاصل کئے جبکہ بھونیشور کمار ‘ ہاردک پانڈیا ‘ رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی تھی ۔ ہندوستان نے 43.3 اوورس میں تین وکٹس کے نقصان پر 265 رنز اسکور کرتے ہوئے یہ میچ جیت لیا ۔ ہندوستان کیلئے دونوں اوپنرس کے ایل راہول 111 رنز اور روہت شرما 103 رن نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا ۔ کپتان ویراٹ کوہلی 34 رنز اسکور کرکے ناٹ آوٹ رہے جبکہ ریشبھ پنت صرف چار رن بناسکے ۔ روہت شرما پلئیر آف دی میچ قرار پائے ۔