ورلڈکپ : انڈیا کی دوسری جیت

   

دوبئی : ہندوستان نے T-20 ورلڈکپ میں آج اسکاٹ لینڈ کو بُری طرح شکست دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کرائی۔ اسکاٹ لینڈ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 85 پر آل آؤٹ ہوگیا۔ 6.3اوورس میں 89/2 کے ساتھ انڈیا نے زبردست کامیابی حاصل کی اور اپنا نیٹ رن ریٹ گروپ 1 میں سب سے بہتر بنالیا۔ انڈیا کا آخری گروپ میچ پیر کو ہوگا۔ اُس روز اگر نیوزی لینڈ ہار جائے اور انڈیا جیتے تو ویراٹ کوہلی زیرقیادت ٹیم کی پیشرفت ممکن ہے۔