ورنگل میں بین ریاستی سارقین کا سرغنہ گرفتار

   

23 لاکھ مالیت کا سونا اور نقد رقم برآمد، پولیس کمشنر کا انکشاف

ورنگل ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر وشواناتھ راویندر نے کمشنریٹ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف ریاستوں میں چوری کی واردات انجام دینے والے اصل سرغنہ حسین متوطن اجمیر (راجستھان) 23 سالہ کو ورنگل پولیس نے گرفتار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سارق نے مختلف ریاستوں تلنگانہ ، آندھراپردیش ، آسام ، کرناٹک میں 14 وارداتوں کو انجام دیا ۔ حسین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ورنگل میں 5 وارداتیں انجام دیں اس کے قبضہ سے 23 لاکھ مالیت آدھا کیلو سونا ، 20 لاکھ ، 2.70 لاکھ نقد ، ایک لیاب ٹاپ ، واردات انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی لوہے کی راڈ ، ایک لائیٹ لگی ہوئی بٹن چاقو کو برآمد کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حسین نامی سارق اپنے ساتھیوں کے ساتھ جولائی تا اگست ورنگل میں چوریاں کی، بٹلہ بازار ورنگل میں ہوئی تین وارداتوں میں ان کا ہاتھ ہے۔ کاسم بلسیا دوکان میں ہوئی بڑی چوری میں اس کا ہاتھ ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ثبوت کی بنیاد پر پولیس نے اس کوگرفتار کیا ۔ حسین کے دوست شیوا ریڈی کولکتہ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ ورنگل انقار گنج پولیس مدور میں واقع سیل فون شاپ ، ٹراویلس ایجنسی میں 65 ہزار اور ایک لیاب ٹاپ ، مٹھواڑہ پولیس مدور میں میڈیکل شاپ سے 50 ہزار نقد و دیگر شاپ میں چوریاں کیں۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈی سی پی چکرورتی ، کرائم اے سی پی بابو راؤ ، ورنگل اے سی پی نرسیا ، سی سی ایس انسپکٹر رمیش کمار ، ٹاسک فورس انسپکٹر ترمل مٹھواڑا ، انسپکٹر گنیش ، اسسٹنٹ انالیٹکل افیسر سلمان پاشاہ ، ہیڈ کانسٹبل روی کمار ، عنایت علی ، احمد پاشاہ ، کانسٹبل محمد علی (منا) ، وینو گوپال ، راج شیکھر و دیگر موجود تھے۔