ورنگل میں عیدگاہ و قبرستان کے لئے 5 ایکڑ اراضی کا مطالبہ

   

20 کالونیوں پر مشتمل وفد کی گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر سے نمائندگی

ورنگل ۔ 29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) این جی اوز کالونی پرمیلا کالونی کے 20 کالونیوں پر مشتمل ایک وفد نے محمد اقبال صدر کی قیادت اور محمد حبیب الدین کی نگرانی میں گورنمنٹ چیف وہب ڈی ونئے بھاسکر سے مدینہ عیدگاہ و قبرستان سوسائٹی کی جانب سے مسلمانوں کے لئے پانچ ایکڑ اراضی ا لاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ این جی اوز کالونی کے اطراف واقع 20 کالونیوں میں مقیم مسلمانوں کے لئے ایک علحدہ عیدگاہ و قبرستان بنایا جائے۔ مدینہ سوسائٹی کے وفد کو ونئے بھاسکر نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے عیدگاہ و قبرستان کے لئے پانچ ایکڑ اراضی سروے نمبر 89 اورا چیرو گورنمنٹ لینڈ میں سے منظوری کے تعلق سے بہت جلد اقلیتی امور کے وزیر کوہلا ایشور اور ضلع کلکٹر کے ساتھ مشاورت کی جائیگی۔ ونئے بھاسکر نے تیقن دیا کہ وہ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس دیرینہ مطالبہ کی یکسوئی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ واضح رہے کہ این جی اوز کالونی ‘ جواہر نگر کالونی‘ گوپال پور آر ٹی سی کالونی ‘ پرمیلا کالونی سمیانگر ‘ امراوتی نگر ‘ وکاس نگر و اطراف کی کالونیوں پر مشتمل تقریباً 20 کالونیوں میں مسلمانوں کی آبادی ہزاروں میں رہتی ہے ان کالونیوں میں مقیم مسلمانوں کو عید کی نماز اور میتوں کی تدفین کے لئے قاضی پیٹ ‘ کمارپلی عیدگاہ و قبرستان جیسے دور دراز علاقوں کو جانا پڑ رہا ہے ۔ ایک طویل عرصہ سے یہاں کے مسلمانوں نے مدینہ سوسائٹی کے زیر اہتمام مدینہ عیدگاہ و قبرستان کے لئے حکومت سے پانچ ایکڑ اراضی کی منظوری کے لئے مسلسل نمائندگی کی جا رہی ہے ۔ اس ضمن میں سروے نمبر 89 میں موجود سرکاری اراضی کی نشاندہی بھی کی جاچکی ۔ بعدازاں اس وفد میں شامل محمد اقبال صدر سوسائٹی ‘ خواجہ جعفر شریف ‘ محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر ‘ محمد طالب محی الدین ‘ ایم اے بیگ ‘ محمد یوسف ‘ مرزا اشرف علی بیگ ‘ محمد قدیر ‘ عبداللہ ‘ مرزا سرور علی بیگ و دیگر نے گورنمنٹ چیف وہب کی شال پوشی و گل پوشی کی نوٹ بکس پیش کئیتاکہ غریب بچوں میں ان کی تقسیم ہوسکے ۔ واضح رہے کہ بھاسکر نے اعلان کیا کہ ان گلپوشی کے بجائے انہوں نے نوٹ بکس دیئے جائیں جو غریبوں میں تقسیم کئے جائیں گے تاکہ طلبا کی تعلیم میں صدر ہوسکے ۔ اس وفد نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی میں انہوں نے ائمہ و موذنین کی تنخواہوں کے تعلق سے آواز اٹھائی ۔