ورنگل میںمشترکہ دسواںمیگا دوبہ دو ملاقات پروگرام

   

ورنگل /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل پریس کلب میں میناریٹی انٹلکچول فورم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فورم ڈاکٹر انیس صدیقی نے بتایا کہ ادارہ سیاست اور میناریٹی انٹلکچول فورم کے زیر اہتمام دسواں میگا دوبہ دو ملاقات پروگرام بتاریخ 15 ڈسمبر بروز اتوار بوقت 10 بجے تا 2 بجے دن بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں مڈیسن ، انجینئیرنگ ، ایم بی اے ، پوسٹ گریجویٹ ، بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، گریجویٹ ، انٹرمیڈیٹ ایس ایس سی حافظ ، عالم ، فاضل ، ٹیکنیکل قابلیت رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے معیاری رشتہ دستیاب رہیں گے ۔ عقدثانی کیلئے بھی علحدہ کاونٹر رکھا جائے گا ۔ شہر ورنگل کے اطراف اور اکناف کے علاقہ جیسے نرسم پیٹ ، محبوب آباد ، جنگاؤں ، پرکال ، ملگ ، بھوپال پلی و دیگر علاقوں کے افراد اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے دو عدد پوسٹ کارڈ سائز فوٹو اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ شرکت کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ دو بہ دو ہیلپ لائن سنٹر مدرسہ مخدومیہ نزد گڑھی عقب دیول ہزار ستون ہر ہفتہ اور اتوار 2 بجے تا 4 بجے دن والدین اور سرپرست فوٹو اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ تشریف لاکر نئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر انیس صدیقی صدر فورم نصرت جہاں نائب صدر فورم ، سید اکبر ، مرزا ندیم بیگ ، محسنہ عارف ، خیرالناصرین ، پروین سلطانہ ، عائشہ بیگم ، محمد اظہر الدین ، ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست موجود تھے ۔ دوبہ دو ملاقات پروگرام میں شرکت کرنے والے مزید معلومات کیلئے 9908763454/ 9885374872/ 9652532826 / 9849012987
پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔