چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، گورنر سوندرا راجن کی آج شرکت متوقع، بڑے پیمانے پر انتظامات
ورنگل۔/6 فبروری،( ایم اے نعیم ) ورنگل کے جنگلات میں قبائیلی طبقہ کی ایشیاء میں سب سے بڑی جاترا میڈارم ( سمکا سارلماں ) کا آغاز ہوچکا ہے۔اب تک 50 لاکھ سے زائد بھکت اس یاترا میں شرکت کرچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، اڑیسہ، مدھیہ پردیش،کرناٹک ، تاملناڈو و دیگر ریاستوں سے لاکھوں کی تعداد میں بھکت اس جاترا میں شرکت کرتے ہیں۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی میڈارم جاترا میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ اس جاترا کو جنوبی ہند کا کمبھ میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ 7 فبروری کو چیف مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور گورنر ٹی سوندرا راجن کی شرکت متوقع ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی جاترا نے جاترا میں شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاستی وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی کے علاوہ دیاکر راؤ، ٹی سرینواس، کے ستیہ وتی راتھوڑ، ریاستی وزیر قبائیلی بہبودی خواتین و اطفال جاترا میں کیمپ کی ہوئی ہیں۔ یاترا میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی انتظام کی گیا ہے۔ پولیس کے علیٰ عہدیداروں کے علاوہ 12ہزار سے زائد جوانوں کو جاترا کے مقام پر تعینات کیا گیا ہے۔ خاتون بھکتوں کی حفاظت کیلئے شی ٹیمیں بھی متعین کی گئی ہیں۔ اب تک چوری کے 19 کیسس درج کئے جاچکے ہیں اور 50 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ 360 سی سی ٹی کیمرے بھی نصب کئے جاچکے ہیں۔ 10 کلو میٹر دوری پر ہی گاڑیوں کو پارک کیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے میڈارم جاترا میں بھکتوں کی سہولت کیلئے انتظامات کیلئے 25 کروڑ منظور کئے گئے۔ شہر میں سڑکیں عوام سے خالی ہوچکی، گزشتہ جاترا سے اس مرتبہ 20 لاکھ بھکتوںکی زائد آمد متوقع ہے۔ اوٹر رنگ روڈ کا آغاز کیا گیا۔ جاترا کے بھکتوں کیلئے آئی سی ڈی ایس کے تحت 1046گمشدہ بچوں کو رکھا گیا۔ ان بچوں کے والدین کا پتہ چلتے ہی ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔سیل چارجر کی بھی جاترا میں دوکانات لگی ہوئی ہیں20 روپئے میں سیل چارج کیا جارہا ہے۔
