ورون گاندھی کی حکومت پر پھر تنقید

   

نئی دہلی :ورون گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کے کسان سمودھ سنگھ گزشتہ 15 دنوں سے اپنی دھان کی فصل کو فروخت کرنے کیلئے منڈیوں میں مارے مارے پھر رہے تھے، جب نہیں بکا تو مایوس ہو کر اس میں آگ لگا دی۔کئی مواقع پر پارٹی لائن سے الگ رائے رکھنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر کسانوں کے مسائل کو لے کر اپنی ہی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ اتر پردیش کے کسان سمودھ سنگھ گزشتہ پندرہ دنوں سے اپنی دھان کی فصل کو فروخت کرنے کے لیے منڈیوں میں مارے مارے پھر رہے تھے۔ جب دھان نہیں بک سکا تو مایوس ہو کر اس میں خود ہی آگ لگا دی۔