نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی اجلاس سے قبل کہا ہے کہ ورکنگ کمیٹی کو چاہئے کہ وہ ایک عبوری صدر کا تقرر عمل میں لائے اور پھر قیادت کے عہدوں کیلئے انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے یہ خیال اس وقت ظاہر کیا ہے جب ان کی پارٹی نے اعلان کیا کہ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 10 اگسٹ کو پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو چاہئے کہ وہ عبوری صدر کا تقرر عمل میں لائے اور تمام عہدوں کیلئے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے ۔