وزراء کی ایوان میں غیر موجودگی پر چیرمین ناراض

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایوان میں کچھ وزراء کے موجود نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وہ ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔ نائیڈو نے صبح ضروری دستاویزایوان کی میز پر رکھے جانے کے دوران کئی وزراء کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ناراضگی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ جن وزراء کو ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے ہیں، انہیں غیر حاضر نہیں ہونا چاہئے ۔ انتہائی صورتحال میں ہی انہیں پریزائڈنگ افسر سے اجازت لے کر غیر حاضر رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے موجود نہ ہونے پر پیشگی اطلاع دی جانی جائے اور اس کی اجازت بھی لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایوان کے لیڈربھی موجود ہیں، بعض وزراء ایوان میں باضابطہ طورپرموجود رہتے ہیں ۔