ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کہا ہے کہ عوام کے تعاون اور محکمہ صحت کی کوششوں کی وجہ سے ہم کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ایک بہتر پوزیشن پر ہیں تاکہ ملک کو اتنے طویل عرصے کے بعد روز مرہ زندگی کیلئے دوبارہ کھولا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے کویڈ 19 لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس کے بعد سرکاری بلڈنگ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔آئرش کابینہ کے اجلاس میں ملک میں جاری کویڈ 19 لاک ڈائون لیول 5 پابندیوں کو نرم کرنے کے حوالے سے نیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم میں اس بات کا فیصلہ کیا۔
