وزیر اعظم مودی نے دی تلنگانہ کو 6100 کروڑ کی سوغات، رکھا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

   

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے کل انتخابی ریاست تلنگانہ کا دورہ کیا اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم مودی نے آج ورنگل میں تقریباً 6,100 کروڑ روپے کے کئی سڑکوں اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ورنگل میں بھدرکالی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہائی وے اور ایکسپریس وے پروجیکٹوں سے رابطہ بڑھے گا۔ ورنگل میں ریلوے ویگن فیکٹری سے لوگوں کو کافی روزگار ملے گا