وزیر اعظم نریندر مودی کوچی سے کرناٹک کے منگلورو پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہاں تقریباً 3800 کروڑ روپئے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے عوامی جلسے کو بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’توسیع شدہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر اور ‘میک اِن انڈیا‘ کی توسیع کرنا بہت ضروری ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں ملک میں پورٹ لیڈ ڈیولپمنٹ کو ترقی کا ایک اہم ’منتر‘ بنایا گیا ہے۔ انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ صرف 8 سالوں میں ہندوستان کے پورٹس کی کیپیسٹی تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔ گزشتہ 8 سالوں میں پورے ملک میں انفراسٹرکچر کی ترقی کو جس طرح ملک نے ترجیحات بنائی ہے۔ اس کا بہت زیادہ فائدہ نیٹ ورک کو ملا ہے۔ کرناٹک ریاست ساگرمالا اسکیم سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں سے ایک ہے۔