وزیر اعظم مودی کا آج اور کل گجرات اور یو پی کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات سے گجرات اور اتر پردیش کے دو روزہ دورہ پر ہوں گے اور مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور دونوں ریاستوں میں تقریباً 68,500 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ یہ اطلاع آج وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں دی گئی ہے۔ 22فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے ، احمد آباد میں، وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ تقریباً 12:45 بجے ، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے۔
اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے ۔تقریباً 1 بجے ، وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورقوم کو وقف کریں گے ۔ تقریباً 4:15 بجے ، وزیر اعظم نوساری پہنچیں گے ، جہاں وہ تقریباً 24,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کا آغاز کریں گے ،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 6:15 بجے ، وزیر اعظم، کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن کا دورہ کریں گے ۔