وزیر اعظم مودی، راہول اور پرینکا گاندھی کا گرو گوبند سنگھ جی کو خراجِ عقیدت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز پرکاش پورو کے موقع پر سکھوں کے دسویں اور آخری گرو، گرو گوبند سنگھ جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہشری گرو گوبند سنگھ جی کے پوتر پرکاش اتسو کے موقع پر ہم انہیں عقیدت کے ساتھ نمن کرتے ہیں۔ وہ ہمت، ہمدردی اور قربانی کی علامت ہیں۔ دسویں سکھ گرو، شری گرو گوبند سنگھ جی ہندوستانی تاریخ میں اپنی خدمات کے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔ ان کی تعلیمات سچائی اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے اور انسانی وقار کے تحفظ پر زور دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شری گرو گوبند سنگھ جی نے ہمیشہ خدمت اور بے لوث فرض کی ترغیب دی ہے ۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں اپنے دورہ تخت شری ہرمندر جی، پٹنہ صاحب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جہاں انہوں نے گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی کے جوڑے صاحب کے درشن کیے تھے ۔راہول گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ آپ سب کو شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کی دلی مبارکباد! انسانی فلاح و بہبود، شجاعت اور سچائی کیلئے انہوں نے جو راستہ دکھایا ہے ، وہ ہمیں ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا۔