وزیر اعظم نریندر مودی 9 اگست کو رات ساڑھے 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت مالی فوائد کی اگلی قسط جاری کریں گے اس کے ذریعے سے9.75کروڑ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کسان خاندان کو 19500کروڑ روپے سے زیادہ کی دھن راشی کو منتقل کیا جا سکے گا پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی قوم سے خطاب بھی کریں گے ، پی ایم کسان اسکیم کے تحت مستحق فائدہ اٹھانے والے کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے اور یہ مالی فائدہ ہر چار ماہ میں 2000 روپے کی تین قسط میں فراہم کیا جاتا ہے فنڈز براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جاتے ہیں اس اسکیم کے تحت 1.38 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی اعزازی رقم کسان خاندانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔