وزیر اعظم نریندر مودی کی آج حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل بروز ہفتہ حیدرآبادپہونچے گے ۔ وہ بھارت بائیوٹیک کا معائنہ کریں گے ۔ بھارت بائیوٹیک میں جاریہ 26 ہزار والینٹرس کی بھرتی کی جارہی ہے ۔ مارچ اور اپریل کے درمیان اس کے نتائج آنے کی توقع ہے ۔ وزیر اعظم کے اس دورہ حیدرآباد کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر اہمیت دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم تین شہروں کے دورہ کے موقع پر کل سب سے پہلے احمد آباد جائیں گے جہاو وہ زائڈس بائیوٹیک پارک کا دورہ کریں ۔وہاں سے حیدرآباد آئیں گے اور واپسی میں پونے کو روانہ ہوں گے جہاں وہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا معائنہ کریں گے ۔