وزیر اعظم نریندر مودی کی راہول گاندھی سے غیر رسمی بات چیت

,

   

مودی اپنی کار سے اتر کر ملاقات کیلئے آئے ۔ دونوں قائدین کی مختصر تاہم خوشگوار ملاقات
نئی دہلی 11 اپریل ( ایجنسیز ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطہ میں اپنی کار سے اترتے ہوئے قائد اپوزیشن راہول گاندھی سے مختصر سی بات چیت کی ۔ یہ بات چیت فوری پارلیمنٹ کے احاطہ اور سوشیل میڈیا میں فوری توجہ کا مرکز بن گئی ۔ اس موقع پر دونوں قائدین خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے کچھ بات کرتے ہوئے دکھائی دئے اور پھر وہاں سے اپنے اپنے راستے روانہ بھی ہوگئے ۔ یہ بات چیت حالانکہ مختصر رہی تاہم بی جے پی اور کانگریس کے مابین سخت سیاسی تنقیدوں کے دوران یہ ملاقات ہوئی ہے ۔ اس ماحول میں وزیر اعظم اور قائد اپوزیشن کے مابین راست اور غیر رسمی بات چیت ہوئی ۔ قریب میں موجود دوسرے افراد بھی رک گئے جب یہ دونوں بات چیت کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم مہاتما جیوتی با پھولے کی 200 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے پرارتھنا استھل پہونچے تھے ۔ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا ‘ قائد واپوزیشن راہولگ اندھی ‘ مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال سابق راجیہ سبھا نائب صدر نشین ہری ونش اور دوسرے بھی موجود تھے ۔