وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوچی منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کوچی ،منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن ایک ملک ایک گیس گرڈ کی تعمیر کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس پائپ لائن کے لئے کیرالہ اور کرناٹک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پائپ لائن نے نہ صرف دو ریاستوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے بلکہ اس سے ملک کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے اس پائپ لائن کے 10 فوائد بتائے اور کہا کہ یہ پائپ لائن دونوں ریاستوں میں کاروبار میں آسانی بڑھانے ، غریب ، متوسط طبقے اور کاروباری افراد کے کاروباری اخراجات کو کم کرنے ، بہت سے شہروں میں گیس کی تقسیم کا ایک وسیلہ بننے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کم لاگت کی کھاد بنانے میں مدد دینے ، منگلور ریفائنری کو صاف ایندھن دینے ، دونوں ریاستوں میں آلودگی کو کم کرنے ، ماحولیات کے لئے مددگار ثابت ہونے اور لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔