جئے پور 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو چاہئے کہ وہ کانگریس کے ملک سے صفائے کا تصور ترک کردیں کیونکہ پارٹی کا ڈی این اے ملک کے کلچر اور اقدار سے ملتا ہے ۔ اشوک گہلوٹ نے کہا کہ عوام کو بی جے پی قائدین کے قول و فعل میں تضاد کا پتہ چل گیا ہے اور اب وہ بی جے پی کو مسترد کرنا شروع کرچکے ہیں۔