وزیر اعظم کسانوں کی اموات کی ذمہ داری قبول کریں : پرکاش راج

   

حیدرآباد 21 نومبر ( سیاست نیوز ) اداکار پرکاش راج نے جو کسانوں کی مسلسل تائید کرتے رہے ہیں ‘ آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی معذرت خواہی کافی نہیں ہے اور انہیں اموات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرکے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے متوفی کسانوں کی مالی امداد کے فیصلے کی ستائش کی گئی تھی ۔ اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرکاش راج نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کی معذرت کافی نہیں ہے اور انہیں اموات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔