وزیر اعظم کی بہار دیوس کے موقع پر بہار کے عوام کو مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار دیوس کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بہار اپنی شاندارتاریخ اور سرگرم ثقافت کیلئے مشہور ہے ۔ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے والے بہار کے لوگوں نے اپنی محنت اور عزم سے ایک خاص پہچان بنائی ہے ۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:‘‘بہار دیوس پر ریاست کے اپنے تمام بھائی بہنوں کو مبارکباد ! اپنی شاندار تاریخ اور سرگرم ثقافت کیلئے مشہور بہار کے لوگ ملک کی ترقی کیلئے ہر شعبے میں غیر معمولی تعاون ادا کررہے ہیں۔