وزیر اعظم کیخلاف تحریک مراعات پیش کرنے ٹی آر ایس کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 9 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی پارلیمانی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک مراعات پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جنہوں نے تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق ریمارکس کئے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون پارلیمنٹ کے قواعد کے مطابق منظور ہوا ہے۔ راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کا بیان دستور کے خلاف ہے۔ ٹی آر ایس ایم پیز نے پارلیمنٹ احاطہ میں مجسمہ گاندھی کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ یہ بل کس طرح غیر سائنٹیفک اور غیر دستوری ہے۔