وزیر اعظم کینیڈا جی-20 اجلاس میں شرکت کریں گے

   

ٹورنٹو:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں جی-20 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ نئی دہلی کے دورے سے پہلے، ٹروڈو آسیان چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے انڈونیشیا اور اس کے بعد دوطرفہ دورے کے لیے سنگاپور جائیں گے۔نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس میں، ٹروڈو عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک بہتر کل بنایا جا سکے۔ ٹروڈو روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین میں فوجی حملوںکیلئے جوابدہ ٹھہرانے کیلئے اجتماعی کارروائی کی وکالت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5 سے 6 ستمبر تک آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جکارتہ (انڈونیشیا) جائیں گے۔
اس کے بعد وہ 7 سے 8 ستمبر تک سنگاپور کے دورے پر ہوں گے۔