نئی دہلی:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کی دیر شام صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران، ممتا بنرجی نے مرکز سے درخواست کی کہ بنگال کے واجبات کو جلد از جلد جاری کیا جائے۔ ممتا بنرجی چار روزہ دورے پر دہلی آئی ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں ٹی ایم سی اور بی جے پی لیڈروں کے درمیان کئی مسائل پر اختلافات دیکھے گئے ہیں۔ ٹی ایم سی قائدین بھی ای ڈی کی کارروائی کو لے کر مرکزی حکومت کو گھیر رہے ہیں۔