وزیر اعلیٰ کو ٹکراؤ سے گریز کرنا چاہئے”؛ دسہرہ ریلی کے مقام سے متعلق ایکناتھ شندے کو شرد پوار کا مشورہ

   

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو مشورہ دیا کہ وہ شیوسینا کی سالانہ دسہرہ ریلی پر تصادم کے راستے پر جانے سے گریز کریں۔ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا اور شندے کی قیادت والے باغی دھڑے نے پارٹی کی سالانہ دسہرہ ریلی کے لیے یہاں شیواجی پارک گراؤنڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے جانے پر، سابق وزیر اعلی پوار نے کہا، ایک وزیر اعلیٰ کو تصادم کے راستے سے گریز کرنا چاہیے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔