وزیر اعلیٰ کے دورہ سنگاریڈی سے ترقی میں مزید اضافہ ہوگا

   

تمام عہدیداروں اور محکموں کو ایک دوسرے سے تال میل کے ذریعہ کام کرنے کی ہدایت: ضلع کلکٹر

سنگاریڈی۔ 20مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریونت ریڈی چیف منسٹر کا ظہیرآباد حلقہ کا دورہ تاریخی ہونا چاہیے چیف منسٹر کے دورے سے ضلع کی ترقی کا منظر نامہ بدلنا چاہیے ریونت ریڈی چیف منسٹر کے دورے کو سرکاری محکموں کے تال میل سے کامیاب بنایا جانا چاہیے۔ ریاستی وزیر برائے طبی، صحت، خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ریونت ریڈی چیف منسٹر اس ماہ کی 23 تاریخ کو ضلع سنگا ریڈی کے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں ترقیاتی کاموں میں شرکت کریں گے سنگا ریڈی کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں چیف منسٹر کے دورہ ظہیر آباد کے انتظامات کے سلسلے میں وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، ظہیر آباد کے رکن پارلیمنٹ سریش شیٹکر، نارائن کھیڑ کے ایم ایل اے سنجیوا ریڈی، ضلع کلکٹر وی کرانتی ، ایس پی پریتوش پنکج، اور ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکر نے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ضلعی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اس ماہ کی 23 تاریخ کو سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد حلقہ کا دورہ ریاست تلنگانہ میں تاریخی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ریونت ریڈی کے دورہ سے سنگاریڈی ضلع کی ترقی میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام محکموں کے عہدیداروں کے تال میل سے چیف منسٹر کے دورہ کو کامیاب بنائیں۔ عہدیداروں کو سی ایم کے دورے کے لئے روٹ میپ، سیکورٹی، رکاوٹیں، ٹریفک کنٹرول، پینے کے پانی، ہیلی پیڈ اور ہیلتھ کیمپس کا منصوبہ بنانا چاہئے۔ چیف منسٹر کے دورے کے دوران وہ بسویشورا کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے، کیندریہ ودیالیہ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے، خواتین کے پیٹرول بینک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اور ضلع کی ترقی کے لیے درکار کچھ دیگر پروگراموں، مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کریں گے۔ ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ سریش شیکھر نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ چیف منسٹر ضلع میں آ رہے ہیں اور وہ ضلع کی ترقی کے لیے مزید ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلی کانگریس حکومت نے ظہیرآباد حلقہ میں بہت سی صنعتیں لائی تھیں اور بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا تھا نارائن کھیڈ کے ایم ایل اے سنجیوا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ آپس میں تال میل پیدا کریں اور چیف منسٹر کے دورہ کو عوام کے لئے کسی پریشانی کے بغیر کامیاب بنائیں۔ ضلع کلکٹر کرانتی نے کہا کہ چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کو واضح منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جانا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ چیف منسٹر کے دورہ کے دوران کوئی کوتاہی نہ ہو اس اجلاس میں ضلعی افسران اور عملہ نے شرکت کی۔