وزیر اعلیٰ کے فنڈ سے 9 سالہ بچی کی کامیاب سرجری، سماعت بحال

   

ممبئی: ناسک میں سماعت سے محروم ایک 9 سالہ بچی کی کلیئر امپلانٹ سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی، جو وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی خصوصی دلچسپی اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ سیل کی مدد کی بدولت ممکن ہوئی ۔ اس پیچیدہ اور مہنگی سرجری کے لیے ریلیف فنڈ اور چیریٹی ہاسپٹل ریلیف سیل نے مجموعی طور پر 1.5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ریلیف فنڈ سیل کو فوری کارروائی کی ہدایت دی، جس کی بنیاد پر اس بچی کا علاج ممکن ہو سکا۔